ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی نے ’جے شری رام‘ تبصرے کے لیے امرتیہ سین پر سادھا نشانہ، وہ بیرون ملک میں ہی رہیں تو سب کے لیے اچھاہے

بی جے پی نے ’جے شری رام‘ تبصرے کے لیے امرتیہ سین پر سادھا نشانہ، وہ بیرون ملک میں ہی رہیں تو سب کے لیے اچھاہے

Sun, 07 Jul 2019 23:02:50    S.O. News Service

نئی دہلی، 7 جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال بی جے پی سربراہ دلیپ گھوش نے ’جے شری رام‘ کے نعرے پر دئے بیان کے لئے نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین پر  نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک رہنے کی وجہ سے وہ زمینی حقیقت سے واقف نہیں ہیں۔گھوش نے دانشوروں کے ایک گروپ پر نعرے لگانے کے لئے مغربی بنگال میں بی جے پی کارکنوں کی ہلاکتوں پر آنکھ موند لینے کا بھی الزام لگایا۔گھوش نے کہاکہ وہ (سین) بیرون ملک رہتے ہیں، وہ زمینی حقیقت سے واقف نہیں ہیں،سب کے لئے اچھا ہو گا کہ وہ بیرون ملک ہی رہے۔بی جے پی لیڈر کا تبصرہ سین کے جادھو پور یونیورسٹی میں ایک پروگرام میں دئے اس بیان پر آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’ماں درگا‘ کے جے کارے کی طرح ’جے شری رام‘ کا نعرہ بنگالی ثقافت سے منسلک نہیں ہے اور اس کا استعمال لوگوں کو پیٹنے کے بہانے کے طور پر کیا جاتا ہے۔بیربھوم ضلع کے شاتنکیتن میں پیدا ہوئے ماہر اقتصادیات کا تبصرہ ان واقعات کے پس منظر میں آیا ہے جن میں ملک کے کئی حصوں میں لوگوں کے ایک طبقے نے دوسروں کو’جے شری رام‘ کا نعرہ لگانے کے لئے مجبور کیا اور انکار کرنے پر ان کی پٹائی کی۔گھوش نے صحافیوں سے کہاکہ کچھ دانشور ہیں جو کہہ رہے ہیں کہ’جے شری رام‘بھیڑ کی طرف سے لوگوں کو پیٹنے کے لئے استعمال کئے جانے والا سیاسی نعرہ ہے لیکن اصل بات یہ ہے کہ بنگال میں ہمارے درجنوں پارٹی کارکنوں کو ہر دن’جے شری رام‘ کا نعرہ لگانے کے لئے قتل کیا جا رہاہے اور انہیں مارا پیٹا جا رہا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ مغربی بنگال ملک میں سیاسی قتل کے معاملے میں سب سے اوپر ہے۔


Share: